حیدرآباد۔/16 جولائی، ( سیاست نیوز) کسینو کنگ اور ہندوتوا سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث چیکوٹی پراوین کے خانگی سیکوریٹی گارڈز کو ٹاسک فورس پولیس نے پرانے شہر میں حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چیکوٹی پراوین بونال کے موقع پر اپنے خانگی سیکوریٹی گارڈز کے ہمراہ سمہا واہنی مندر واقع لال دروازہ پوجا کیلئے پہنچا اور اپنے سیکوریٹی گارڈز کو مندر کے باہر ہی چھوڑ دیا۔ اسی دوران ساؤتھ زون ٹاسک فورس پولیس نے پراوین کے خانگی سیکوریٹی گارڈز کو حراست میں لے کر ٹاسک فورس آفس منتقل کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ خانگی سیکوریٹی گارڈز کے اسلحہ لائسنس کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے کیلئے ٹاسک فورس نے یہ کارروائی کی ہے جبکہ چیکوٹی پراوین نے پولیس کی اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بڑھتی مقبولیت سے بعض افراد خوفزدہ ہیں اور اس کے سیکوریٹی گارڈز کے پاس اسلحہ لائسنس موجود ہے۔ب