٭ کولکتہ پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرلیا جنہوں نے چیک اپ کے بہانے ایک ڈاکٹر کو گھر پر طلب کیا اور اُس کی برہنہ تصاویر لے کر بلیک میل کرتے ہوئے 10لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا ۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ ایک خاتون نے سینہ میں تکلیف کی شکایت کرتے ہوئے اُسے اپنے گھر طلب کیا اور گھر پر پہنچتے ہی وہ ڈاکٹر سے لپٹ گئیں ۔ اسی دوران وہاں موجود تین افراد نے اس کی تصاویر لیں ، جس کے بعد ڈاکٹر کو برہنہ کر کے دھمکی دی گئی کہ اگر وہ 10لاکھ روپئے ادا نہیں کرتا ہے تو اُس کی تصاویر کو وائرل کردیا جائے گا ۔