سلواکیہ : یورپی ملک چیک جمہوریہ میں نئی پارلیمان کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پولنگ اسٹیشن آج مقامی وقت کے مطابق دو بجے کھولے جائیں گے۔ شہری آئندہ دو روز تک ووٹ دے سکیں گے۔ چیک جمہوریہ کے موجودہ وزیر اعظم آندرے بابس ان انتخابات میں اپنی کامیابی کے بارے میں پرامید ہیں۔ تاہم پینڈورا پیپرز میں ان کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ بابس پر ایک آف شور کمپنی کے ذریعے فرانس میں ایک محل خریدنے کا الزام ہے۔ اس بارے میں ان سے وضاحت بھی طلب کی جا رہی ہے۔ مبصرین کے خیال میں پینڈورا پیپرز میں نام شامل ہونے کے باوجود بابس کی عوامیت پسند تحریک (اے این او) ان انتخابات کے نتیجے میں پارلیمان میں دوبارہ ایک بڑی سیاسی قوت بن سکتی ہے۔