چیک پوسٹس پر عوام سے نازیبا سلوک کی شکایت

,

   

عین افطار کے وقت روک کر مجرمین جیسے سوالات سے ذہنی کوفت
حیدرآباد 9 مئی : ( سیاست نیوز ) : پولیس کے اعلی عہدیدار جہاں اپنے عملہ کو عوام سے نازیبا برتاو نہ کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں وہیں ماتحت عملہ عوام کو مسلسل ہراساں کرنے پر تلا ہوا ہے اور اعلی حکام کی ہدایات کو بھی خاطر میں نہیں لایا جا رہا ہے ۔ عوام نے شکایت کی کہ ڈی جی پی نے لاک ڈاون میں ضبط گاڑیوں کو واپس کردینے کی ہدایت دی اور اب پولیس اہلکار گاڑیاں ضبط کرنے کی بجائے عوام سے نازیبا برتاو کرنے لگے ہیں۔ عوام کی شکایت ہے کہ دستاویزات رہنے کے باوجود عملہ چیک پوسٹ پر انہیں روک کر مجرموں جیسے سوالات کر رہا ہے اور عین افطار کے وقت جب وہ گھروں کو واپس ہورہے ہوتے ہیں عملہ انہیں عمدا روکے رکھ رہا ہے اور سوالات کرکے ذہنی اذیت دی جا رہی ہے ۔ ایسی متعدد شکایات معظم جاہی مارکٹ ، مدینہ مارکٹ چوراہے ، افضل گنج ، مدینہ بلڈنگ ، تاج آئسکریم ، بازار گھاٹ ، ٹولی چوکی ، ملک پیٹ اور مانصاحب ٹینک پر متعین ملازمین کے خلاف وصول ہورہی ہیں ۔ عوام نے اعلی پولیس عہدیداروں اور خاص طور پر ڈی جی پی و کمشنر پولیس حیدرآباد سے اس پر کارروائی کرنے کی خواہش کی ہے ۔