چیہ ڈنڈی میں دھان خریدی مرکزی کا افتتاح

   

چیہ ڈنڈی ۔ 2 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : منڈل مستقر امدادی باہمی انجمنوں کے زیر اہتمام رکن اسمبلی بی روی شنکر نے دھان کی خریداری مرکز کا افتتاح کیا ۔ بعد ازاں منعقدہ تقریب سے کسانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کسان دھان کو اچھی طرح سے سوکھا کر صاف کر کے لائے جانے پر حکومت کی مقررہ امدادی قیمت دی جائے گی اور اگر حکومت کی مقررہ قیمت حاصل نہ ہونے پر شکایت کی جائے حکومت ضلع انتظامیہ کسانوں کی ہر ممکنہ امداد کے لیے تیار ہے ۔ خریدی مراکز پر کسی بھی قسم کی الٹ پھیر یا بدعنوانی ہونے پر فوری حکومت کے علم میں لایا جائے تو شکایت دور کردی جائے گی ۔ اس افتتاحی تقریب میں سوسائٹی صدر پدما کر اے ڈی آئی ایم پی پی چلکا روی ریڈی ٹی سی ماچرلا سوجنیا ونئے کمار ٹی سانیا گڈم چکا ریڈی و دیگر شریک تھے ۔۔