ڈاؤس: سعودی وزیرخارجہ کی نگران وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

ڈاؤس : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈاؤس میں نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی ہے۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری پریس ریلز کے مطابق یہ ملاقات ڈاؤس اجلاس کی سائیڈ لائنز میں ہوئی ہیں۔ جس میں دو طرفہ سٹریٹجک تعلقات اور علاقے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔وزیر اعظم انور الحق کاکڑ نے اس موقع پر بطور خاص پاک سعودی سٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر بات کی اور دو طرفہ برادارانہ تعلقات کا بطور خاص ذکر کیا۔انھوں نے کہا کہ ہمارے تعلقات کی جڑیں مشترکہ ثقافت اور مفادات کے اندر دور تک موجود ہیں۔ پاکستان چاہتا ہے کہ دونوں ملکوں کے لوگ آپس میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی سطح کے رابطوں میں زیادہ سے زیادہ منسلک ہوں۔وزیر اعظم نے اس موقع پر مملکت کی قیادت کے لیے پاکستانی عوام کے بہترین جذبات کا اظہار کیا اور سعودی قیادت کی تحسین کی۔دونوں قائدین نے اس موقع پر تازہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دو طرفہ برادارانہ تعلقات کا علاقائی استحکام میں بڑا کردار ہے۔