ڈاؤس میں آج سےعالمی معاشی فورم کا اجلاس

   

Ferty9 Clinic

ڈاؤس ( سوئٹزر لینڈ ): ڈاؤس میں عالمی معاشی فورم کا سالانہ اجلاس 15تا19 جنوری ’’ری بلڈنگ ٹرسٹ‘‘ کے موضوع کے تحت منعقد ہورہا ہے۔ اس میں ہندوستان کے تقریباً 100 سیاسی اور کاروباری قائدین بھی شرکت کریں گے۔ آب و ہوا سے لیکر دیگر تنازعات اور جعلی خبروں تک کے بحرانوں کے جوابات کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے ہندوستان سمیت دنیا بھر سے 2,800 سے زیادہ قائدین اجلاس میں شرکت کریں گے۔ شرکت کرنے والوں میں 60 سے زائد سربراہان مملکت اور حکومتیں شامل ہوں گی جبکہ ہندوستانی وفدمیں تین مرکزی وزراء سمرتی ایرانی، اشونی ویشنو، ہردیپ پوری، تین وزرائے اعلیٰ اپنے وزارتی ساتھیوں اور سو سے زائد سی ای اوز شامل ہوں گے۔