ڈاؤس میں تلنگانہ رائزنگ ویژن پیش کیا جائیگا: سریدھر بابو

   

Ferty9 Clinic

چیف منسٹر اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ 19 تا 23 جنوری ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے
حیدرآباد ۔ 10 جنوری (سیاست نیوز) وزیر آئی ٹی و صنعت ڈی سریدھر بابو نے اعلان کیا کہ تلنگانہ حکومت 19 جنوری کو ڈاؤس میں ہونے والے ورلڈ اکنامکس فورم میں اے آئی اور لائف سائنس پالیسیوں کی نقاب کشائی کرے گی۔ سریدھر بابو نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی اس عالمی فورم میں ریاست کی نئی پالیسیوں کو پیش کرتے ہوئے تلنگانہ کی صنعتی اور تکنیکی سمت واضح روڈمیاپ کو متعارف کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آر اے کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد فارما ایکو سسٹم میں بوسٹن، سان فرانسسکو اور جاپان کے بعد دنیا میں چوتھے نمبر پر تھے۔ ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ ایف ڈی اے کی منظوری کے ساتھ حیدرآباد میں 200 سے زائد لائف سائنس کمپنیاں سرگرم ہیں۔ ریاستی حکومت نے عالمی معیار کی کمپنیوں کے اشتراک سے تلنگانہ لائف سائنس پالیسی تیار کی ہے جس کا مقصد 2030ء تک ایک لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے اور تقریباً 5 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم میں تلنگانہ رائزنگ ویژن 2047ء دستاویز بھی پیش کی جائے گی جس کے تحت 2047ء تک تلنگانہ کو 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے اہداف واضح کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ رائزنگ 2047ء ویژن کے ساتھ ساتھ کیور، خالص اور نایاب فریم ورک کی بھی وضاحت کی جائے گی۔ چیف منسٹر 19 سے 23 جنوری تک ڈیوویس میں قیام کریں گے اور اس دوران مختلف ممالک کے نمائندوں اور عالمی صنعتکاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔2