حیدرآباد۔ 7 جولائی (سیاست نیوز) ریاست کے سینئر آئی پی ایس عہدیدار و ڈائرکٹر جنرل پریزنس وی کے سنگھ کا اچانک تبادلہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وی کے سنگھ جن کا تعلق 1987 آئی پی ایس بیاچ سے ہے، گزشتہ چار سال سے ڈائرکٹر جنرل جیلس کے عہدہ پر فائز تھے۔ حکومت نے ان کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹر جنرل پرنٹنگ اینڈ اسٹیشنری مقرر کیا ہے، جبکہ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ریلویز سندیپ شنڈلیہ کو محکمہ جیل کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
