حیدرآباد۔/10ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سپریم کورٹ نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش سمیت 6 ریاستوں سے ڈائرکٹر جنرل پولیس کے تقررات میں احکامات کی خلاف ورزی کی شکایت پر وضاحت طلب کی ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں شکایت کی گئی کہ 7 ریاستوں نے ڈائرکٹر جنرل پولیس کے تقرر میں سپریم کورٹ کی جانب سے 2006 میں جاری کردہ احکامات کی تعمیل نہیں کی۔ پرکاش سنگھ مقدمہ میں سپریم کورٹ نے ڈائرکٹر جنرل پولیس کے عہدہ پر تقررات کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے تھے۔ جھارکھنڈ حکومت نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب داخل کردیا ہے۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار کے اجلاس پر جن سیوا ٹرسٹ کی درخواست کی سماعت کی گئی۔ درخواست گذار نے شکایت کی کہ بیشتر ریاستوں نے اپنے ڈائرکٹر جنرل پولیس کے تقررات میں عدالتی احکامات کو نظرانداز کردیا۔ چیف جسٹس نے چھ ریاستوں سے اس بارے میں وضاحت طلب کی جن میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے علاوہ اُترپردیش بھی شامل ہیں۔1