ڈائمنڈ پرنسس سے اتارے گئے چاروں مریض فوت

   

ٹوکیو ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کا ایک اور شہری جو کورونا وائرس متاثرہ بحری جہاز میں سوار تھا، سخت بیمار پڑنے کے بعد فوت ہوگیا۔ مقامی میڈیا کی خبرکے مطابق حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کا ایک نیا طریقہ کار اختیار کیا ہے۔ یاد رہیکہ ڈائمنڈ پرنسس نامی جہاز پر جسے جاپان کے ساحل سے دور دو ہفتوں تک علحدگی میں رکھا گیا تھا، 700 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے جن میں چار افراد کو جہاز سے اتار کر ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا تاہم تین دن پہلے فوت ہوگئے تھے اور چوتھا کل فوت ہوا ۔