نیویارک : امریکہ کے ایک نیلام گھر میں ڈائناسور کی لمبی ترین نسل کے جانور ٹائرانوسار کا ڈھانچہ تقریباً ڈھائی ارب روپے میں فروخت ہوگیا۔ٹائرانوسار کو ٹی ریکس بھی کہا جاتا ہے اور یہ ڈائناسور کی لمبی ترین نسل ہے، ریکس لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کی معنی بادشاہ ہوتا ہے۔ ٹائرانوسار کو ڈائناسور جانوروں میں بادشاہ کی اہمیت حاصل رہی ہے، کیونکہ یہ اپنے لمبے قدر اور طاقت کی وجہ سے اپنی نسل کے دیگر جانوروں سے مفرد ہوتا تھا۔امریکی شہر نیویارک کے نیلام گھر کرسٹیز میں ٹی ریکس کا فوسل (ڈھانچہ) 3 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ رقم میں فروخت ہوگیا۔شائقین نے اس کی بولی 90 لاکھ ڈالر تک لگائی، تاہم اگلے 14 منٹ میں ڈھانچے کی خریداری کے لیے 2 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی بولی لگائی گئی، جس میں کمیشن کی رقم سمیت دیگر اخراجات شامل کیے گئے تو یہ رقم تین کروڑ 18 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی۔