راولپنڈی ۔ امریکی سائنسدانوں نے نیواڈا کے پہاڑوں میں ایک ایسے دیوقامت سمندری جانور کے رکازات (فوسلز) دریافت کیے ہیں جو تقریباً 25کروڑ سال قدیم ہیں۔ اس کی کھوپڑی چھ فٹ سے بھی زیادہ لمبی ہے جس کی بنیاد پر ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ یہ سمندری جانور کم از کم 56 فٹ لمبا رہا ہوگا۔اس قدیم و معدوم جانور کا تعلق سمندری جانوروں کے ’اکتھیوسار قبیلے سے ہے جسے سمندری ڈائنوسار‘ بھی کہا جاتا ہے۔نو دریافتہ اکتھیوسار، جسے ’سمبوشپونڈائلس ینگورم‘کا نام دیا گیا ہے، ان سب سے جسامت میں بڑا ہونے کے علاوہ ڈائنوساروں سے زیادہ قدیم بھی ہے ماہرین کے مطابق ینگورم‘ کا ارتقاء خشکی پر چلنے والے کسی جانور سے ہوا تھا لیکن یہ ڈائنوسار سے بہت مختلف تھا۔یہ 24 کروڑ 70 لاکھ سال سے 23 کروڑ 70 لاکھ سال تک قدیم ہے۔ اب تک اتنی بڑی جسامت والا اتنا قدیم جانور کوئی اور دریافت نہیں ہوا ہے۔