جنریٹر چلانے ماں کی چیخ و پکار کسی نے نہیں سنی
بجنور : 15 جون ( ایجنسیز) اترپردیش کے ضلع بجنور کے ایک سرکاری ہاسپٹل میں ڈائیلاسیس کے دوران اچانک برقی سربراہی منقطع ہونے کی وجہ سے 26سالہ سرفراز کی موت واقع ہوگئی ۔ یہ افسناک واقعہ ہاسپٹل کے جنریٹر میں ڈیزل نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ۔ متوفی کی والدہ سلمی نے الزام لگایا کہ جب سرفراز کا ڈائیلاسیس ( گردے کی صفائی) جاری تھا، عین اسی وقت کرنٹ چلا گیا جس کے نتیجہ میں مشین بند ہوگئی ۔ اس وقت سرفراز کا آدھا خون مشین میں ہی موجود تھا اور ڈیزل نہ ہونے کی وجہ سے جنریٹر کو بھی نہیں چلایا جاسکا ۔ سرفراز کی ماں بار بار چیختی چلاتی رہی کہ میرا بیٹا تڑپ رہاہے ، جنریٹر چلا دو ، ڈائیلاسیس دوبارہ شروع کرو مگر کسی نے نہیں سنا ۔ حاثہ کے وقت ہاسپٹل کا معائنہ ضلع چیف ڈیولپمنٹ آفیسر پورن بورا کررہی تھیں ۔ اس معاملہ کی ضلع مجسٹریٹ نے جانچ کا حکم دے دیا ہے ۔ سرفراز کی والدہ نے ریاست کے ڈپٹی چیف منسٹر برجیش پاٹل سے سخت کارروائی کی اپیل کی ۔