کریم نگر ریونیو ڈسٹرکٹ آفیسر کا عوام کو مشورہ
کریم نگر ۔ /2 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام کے مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے ہر پیر منعقد کئے جانے والے ڈائیل یور کلکٹر پروگرام سے عوام استفادہ کریں ۔ ڈسٹرکٹ ریونیو عہدیدار کریمنگر بی بکشا کا خطاب بروز پیر کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں منعقد کئے گئے ڈائیل یور کلکٹر پروگرام میں ضلع ریونیو عہدیدار بی بکشا نے عہدیداروں کے ہمراہ عوام کی درخواستوں کو بذریعہ فون سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ڈائیل یور کلکٹر پروگرام میں دور مقامات سے عوام اپنے دشواریوں کے حل کیلئے بذریعہ فون درخواست کرتے ہوئے اور اپنے مسائل پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے ڈائیل یور کلکٹر پروگرام میں تمام ضلعی عہدیداروں کو لازمی طور پر شریک ہونے کی ہدایت دی ۔ اس موقعہ پر راما ڈاگو منڈل سے سرینواس نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقہ میں تنہا خواتین کو وظیفہ موصول نہیں ہورہے ہیں ۔ اس پر ڈی آر او نے متعلقہ ایم پی ڈی او سے ملاقات کرنے اور تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ کتہ پلی منڈل ، ملیال کے رام نارائن نے پٹہ پاس بک کی عدم دستیابی کی فریاد کی ۔ اس پر ڈی آر او نے متعلقہ تحصیلدار سے ربط کرنے کی ہدایت دی ۔ گنگادھرا منڈل سے سرکاری اسکول میں فرنیچر کی غیر موجودگی کی وجہ طلباء کو ہورہی دشواری کی فریاد درج کی اس پر ڈی آر او نے ضلع مہتمم تعلیمات کو ردعمل ظاہر کرنے اور فرنیچر کی فراہمی کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر زیڈ پی سی او وینکٹ مادھوراؤ ، آر ڈی او کریم نگر آنند کمار ، میمپا پی ڈی پون کمار و دیگر نے شرکت کی ۔