ڈارک ویب پر منشیات ہتھیاروں کا لین دین ، 150 افراد گرفتار

   

Ferty9 Clinic

دی ہیگ: یورپ اور امریکہ میں پولیس نے ڈارک ویب پر منشیات، ہتھیاروں اور دیگر غیر قانونی سامان کی بھاری مقدار میں خرید و فروخت کے الزام میں 150 افراد کو گرفتار کرلیا۔رپورٹ کے مطابق یوروپول اور امریکی حکام نے کہا کہ انہوں نے 10 ماہ کے آپریشن ’ڈارک ہنٹور‘ میں ایک آن لائن خفیہ ٹریڈنگ مارکیٹ شروع کرتے ہوئے کروڑوں یورو کی نقد اور ورچوئل کرنسی ضبط کر لی ہیں۔حکام نے بتایا کہ زیادہ تر گرفتاریاں امریکا میں ہوئیں، واشنگٹن سے 65، جرمنی سے 47 اور برطانیہ سے 24 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ بلغاریہ، فرانس، ہالینڈ، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ سے گرفتاریاں کی گئیں۔یہ گرفتاریاں جنوری میں جرمن کی جانب سے ڈارک ویب پر غیر قانونی ’ڈارک مارکیٹ‘ کے خلاف مشترکہ آپریشن کے بعد سامنے آئی ہے۔