ممبئی، 11 جولائی (یو این آئی) عالمی تجارتی منظر نامے کی غیریقینی صورتحال اور مقامی شیئر بازاروں میں مسلسل گراوٹ کے درمیان انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قیمت میں تقریباً 27پیسے کی تیز گراوٹ درج کی گئی۔
شیئر بازار میں گراوٹ کا سلسلہ جاری
ممبئی، 11 جولائی (یو این آئی) انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آٹوموبائل کمپنیوں کے حصص میں زبردست فروخت کے دباؤ سے جمعہ کے روز مسلسل تیسرے دن شیئر بازاروں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا اور بڑے انڈیکس میں 0.83 فیصد تک گراوٹ درج کی گئی۔تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ہنگامہ خیز تجارتی پالیسی سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے ساتھ ہی سہ ماہی نتائج کے سلسلے میں ہندوستانی کمپنیوں کے مایوس کن رجحان سے بھی شیئر بازار محتاط ہے ۔