نئی دہلی، 19 مارچ (یواین آئی) ہندوستانی روپیہ اپنی گراوٹ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے 93.35 کی نئی تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، جو 93 کے نشان کو عبور کرنے کے بعد ریکارڈ درج ہوا۔ ملکی کرنسی نے اس ہفتے کے آغاز میں ہی کمزوری کے آثار دکھائے تھے ، جب یہ 92 کے نشان سے نیچے گئی، اور بعد میں مزید نقصان کے باعث موجودہ تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔ یہ مسلسل گراوٹ بیرونی دباؤ اور نازک مارکیٹ جذبات کی عکاسی کرتی ہے ۔