ڈانسر سے ناچنے کی خواہش کرنے والا سب انسپکٹر معطل

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ۔11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش کی راجدھانی میں ہولی کے موقع پر ڈانسر کو اپنی خواہش کے مطابق ڈانس کرنے کو کہنے والے سب۔انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے ۔ساتھ ہی متعلق اسٹیشن ہاوس انچارج کے خلاف انکوائری کے احکامات دئیے گئے ہیں۔ رائع نے بتایا کہ سب ۔انسپکٹر بھگوناتھ اوجھانے اپنے کوتوالی علاقے سگ مئو میں ایک ہولی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے منگل کو ڈانسر کو اپنی خواہش کے مطابق ڈانس کرنے کو کہا تھا۔اس پاداش میں کمشنر آف پولیس(سی پی) سجیت کمار نے مسٹر اوجھا کو معطل کردیا۔اس پورے اپیسوڈ کو مقامی افراد کی جانب سے موبائل میں ریکارڈ کیا گیا تھا جسے بعد میں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔پولیس کمشنرنے نے بدھ کویہاں ایک تحریر بیان میں بتایا‘‘ہم نے سب۔انسپکٹر کو معطل کردیا ہے اور پولیس کا نام خراب کرنے کی وجہ سے اس کی ملازمت ختم کرنے کی کاروائی شروع کردی ہے ۔مسٹر پانڈے نے کہا کہ اندرا نگر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او انسپکٹر دھننجے کمار پانڈے کے خلاف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے ۔ایس ایچ او کمار پانڈے سے اس بات پر جواب طلب کیا گیا ہے۔