ڈانیل پرل کا قتل عالمی دہشت گردی سے مربوط

   

اسلام آباد: سندھ ہائیکورٹ کے ایک سینئر وکیل نے پاکستان کے سپریم کورٹ سے کہا ہیکہ 2002ء میں اغواء کردہ امریکی صحافی ڈانیل پرل کے قتل کا معاملہ عالمی دہشت گردی سے مربوط ہے۔ وکیل فاروق نائک نے سپریم کورٹ کے تین ججس کے سامنے کہا کہ سندھ حکومت، پرل کے والدین اور اصل ملزم عمر شیخ کی جانب سے جو اپیل داخل کی گئی ہیں ، اس پر سماعت ہورہی ہے۔ ان اپیلوں کو اپریل میں چیلنج کیا گیا تھا۔ عمر شیخ کو 38 سالہ صحافی کے اغواء اور قتل کے سلسلہ میں سزاء دی گئی ہے۔ وکیل فاروق نائک نے کہا کہ عمر شیخ نے 2 مارچ 2002ء کو تحت کی عدالت کے سامنے جو ثبوت پیش کئے تھے اس کی بنیاد پر اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ اسے امریکہ حوالہ کیاجائے گا۔