ڈان 3 میں شاہ رخ کی واپسی کی شرط!

   

ممبئی۔18 جنوری (ایجنسیز) فلم ڈان 3 بننے سے پہلے ہی سرخیوں میں ہے۔ فلم کے بارے میں ایک کے بعد ایک نئی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ رنویر سنگھ اپنی آنے والی فلم پرلے کی وجہ سے ڈان 3 سے کنارہ کشی اختیارکرچکے ہیں۔ رنویر سنگھ کے پروجیکٹ سے باہر ہونے کے بعد شاہ رخ خان کا نام سامنے آیا۔ ایک حالیہ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان نے ڈان3 میں واپسی کے لیے ایک اہم شرط رکھی ہے۔ شاہ رخ نے یہ شرط رکھی تھی کہ وہ صرف اس وقت اس پروجیکٹ کا حصہ ہوں گے جب جوان کے ڈائریکٹر ایٹلی کو بھی فرنچائز میں شامل کیا جائے اور وہ فلم کی ہدایت کاری کریں گے ۔ اس سے یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ ایٹلی بھی ڈان 3 کا حصہ ہوں گے۔ تاہم یہ محض قیاس آرائیاں تھیں لیکن اب حقیقت سامنے آگئی ہے۔کچھ حالیہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ شاہ رخ خان صرف ڈان 3 کا حصہ ہوں گے اگر ایٹلی فلم کی ہدایت کاری کریں۔ تاہم اب یہ دعویٰ مکمل طور پر مسترد کردیاگیا ہے۔ پروجیکٹ کے قریبی ذرائع نے بتایا، ایٹلی کو ڈان 3 کے لیے لانے کی افواہیں سراسر غلط ہیں۔ ایٹلی سے اس فلم کے لیے کبھی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس کا فرنچائز سے کوئی تعلق ہے۔ اب یہ ثابت ہو گیا ہے کہ فلم کے لیے ایٹلی سے رابطہ کیے جانے کی افواہیں سراسر غلط ہیں۔اس بیان سے یہ واضح ہوتا ہے کہ شاہ رخ خان اور ایٹلی کے درمیان دوبارہ ملنے کی افواہوں کا جوش اب مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے، کیونکہ ایٹلی ڈان 3 کا حصہ نہیں ہیں۔ علاوہ ازیں ڈان 3 میں شاہ رخ خان کی واپسی کے حوالے سے کوئی باضابطہ بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ اس لیے اس وقت ڈان 3 پر تبصرہ کرنا قبل از وقت ہوگا۔یاد رہے کہ ایٹلی اور شاہ رخ خان کی جوڑی نے 2023 کی فلم جوان کے ساتھ تاریخ رقم کی ہے ۔ فلم نے اپنی ریلیزکے صرف 18 دنوں میں دنیا بھر میں 1000کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔