ممبئی۔ انتہائی متوقع فلم ڈان3 آخرکار ریلیز ہونے والی ہے لیکن اس میں مرکزی رول میں ایک نیا اسٹار ہوگا۔ فرحان اختر جنہوں نے فلم ڈان (2006) اور ڈان 2 (2011) دونوں میں بالی ووڈکے میگا اسٹار شاہ رخ خان کو مرکزی کردار میں پیش کیا تھا اب ڈان3 کا اعلان کردیا ہے ۔ڈائریکٹر پروڈیوسر نے بتایاکہ فلم پرکام 2025 میں شروع ہوگا۔ ڈان کے کردار کو تجربہ کار اداکار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان نے پیش کیا ہے، فرحان نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا 1978 میں سلیم جاویدکی تخلیق کردہ اور امیتابھ بچن کی طرف سے پیش کردہ ایک کردار ڈان ملک بھر میں تھیٹر جانے والوں کو اپنے تخیل کی گرفت میں لے لیا۔ وہ پْراسرار کردار ڈان تھا۔ڈان کا کردار فرحان کے والد جاوید اختر نے اپنے اس وقت کے تخلیقی ساتھی سلیم خان کے ساتھ مل کر لکھا تھا، جو بالی ووڈ کے سوپر اسٹار سلمان خان کے والد تھے۔ان کی جوڑی سلیم ۔جاوید کو ہندی سنیما میں ایک اسکرین رائٹنگ قوت سمجھا جاتا ہے جو بلاک بسٹرکے بعد بلاک بسٹروں کے سلسلوں ریکارڈ بنایا ۔ فرحان نے اپنے نوٹ میں مزید بتایا، 2006 میں، ڈان کو شاہ رخ خان نے اپنے غیر متزلزل دلکش انداز میں دوبارہ عروج دیا اور اسے زندہ کیا۔ مصنف اورہدایت کارکے طور پر میں نے شاہ رخ کے ساتھ ایک نہیں بلکہ دو ڈان فلمیں بنانے میں بہت اچھا وقت گزارا اور دونوں تجربات میرے دل کے بہت قریب ہیں۔تاہم اس بار فرنچائز کے تیسرے حصے میں ایک اور اداکار نظر آئے گا۔اب وقت آگیا ہے کہ ڈان کی وراثت کو آگے بڑھایا جائے اور اس نئی فلم میں ہمارے ساتھ شامل ہونے والا ایک نیا اداکار ہوگا ۔