حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ ) ۔ ایکٹر، پروڈیوسر، ڈاٹرکٹر فرحان اختر کے مطابق ڈان سیریز کا تیسرا حصہ یعنی ’’ڈان 3‘‘کا اگلے سال 2025 ء کی شروعات میں شوٹنگ کا آغاز ہوگا۔ اس فلم کی سیکوئیل کی اسکرپٹ کا تقریبا کام مکمل کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے رنویر سنگھ اس فلم میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آسکتے ہیں یا پھر ڈان 3 کیئے رنویر سے شاہ خان کو تبدیل کیا جائے گا جبکہ کیارا اڈوانی ہیروئین ہوں گی۔فلم کی اسکرپٹ فرحان اختر اور گائتری یشکر نے مکمل کی ہے اور ڈائریکٹر فرحان اختر ہوں گے۔ ایکسل انٹرٹیمنٹ کے بیانر پر بننے جا رہی اس فلم کے پروڈیوسرس فرحان اختر اور رتیش سروانی کی ڈان 3 ، 2025 ء میں ہی ریلیز کردی جائے گی۔ فلم کے ایکشن سین کے لئے رنویر سنگھ اور کیارا اڈوانی کو ایکسپرٹ کے ذریعہ تھائی لینڈ میں تربیت دی جا رہی ہے واضح رہے کہ اوریجنل ڈان 1978 ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں امتیابھ بچن، زینت امان، پران نے اہم کردار نبھائے تھے چند را باروت کے ڈائریکشن میں بنی اس اوریجنل ڈان کی اسکرپٹ سلیم جاوید نے لکھی تھی گولڈن جوبلی کرنے والی اس فلم نے اُس وقت 7 کروڑ کا کلکشن کیا تھا یہ فلم سال 1978 ء کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ثابت ہوئی تھی اس کے بعد فرحان اختر سال 2006ء میں ڈان سیریز کی شروعات کی جس میں شاہ رخ خان، پر نیکا چوپڑہ، ارجن رام پال نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔ اسے 1978 کی ڈان کا ریمیک کہا گیا گیا تھا 38 کروڑ کی لاگت سے بنائی گئی اس فلم نے 106 کروڑ کا بزنس کیا تھا اسی سیریز کے سیکوئیل کے طور پر شاہ رخ خان اور پرنیکا چوپڑہ کے ساتھ ڈان 2 بنائی گئی جو 2011 ء میں 2D اور 3D فارمیٹ میں ریلیز ہوئی۔ فرحان اختر کے ڈاٹرکشن میں بنی اس فلم کا سیکوئیل کا بجٹ 76 کروڑ تھا اور اس فلم نے باکس آفس پر 202 کروڑ روپیوں کا بزنس کیا تھا۔