ڈاٹا چوری کی تحقیقات کیلئے گوشہ محل میں خصوصی آفس کا قیام

   

حیدرآباد۔/8 مارچ، ( سیاست نیوز) آئی ٹی گرڈ انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کی جانب سے عوام کے نجی معلومات و ڈیٹا چوری کرنے کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی ) کا نیا کیمپ آفس گوشہ محل میں قائم کیا گیا ہے۔ حکومت نے ڈیٹا چوری کیس کی تحقیقات کیلئے 9 پولیس عہدیداروں پر مشتمل ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی اور انسپکٹر جنرل آف پولیس اسٹیفن رویندرا کو اس کا سربراہ بنایا گیا تھا۔ ایس آئی ٹی اب تک ڈی جی پی دفتر سے کام کررہی تھی لیکن ڈائرکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی نے ایس آئی ٹی کا دفتر گوشہ محل کے سٹی سیکورٹی ونگ میں قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔