ڈاکار ریلی 2026 قطر کو بڑا اعزاز، ناصر العطیہ چمپئن

   

ریاض : 18 جنوری ( کے این واصف )خلیج تعاون کونسل کے رکن ملک قطر نے ڈکار کار ریلی میں امسال بھی اپنا اعزاز برقرار رکھا۔ سعودی عرب میں ’’ڈاکار ریلی 2026‘‘کے 13ویں اور ا?خری مرحلے کے اختتام پر قطری ڈرائیور ناصر العطیہ نے چھٹی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا۔ بیلجیئم کے شریک ڈرائیور فیبیان لورکین کے ساتھ ڈرائیونگ کرتے ہوئے ناصر العطیہ 48 گھنٹے 56 منٹ اور 53 سیکنڈ کے مجموعی وقت کے ساتھ ڈاکار ریلی کی مجموعی اسٹینڈنگ میں سرفہرست رہے۔ فورڈ کے اسپینش ڈرائیور نانی روما 9 منٹ 42 سیکنڈ سے پیچھے رہے جبکہ سویڈش میتھاس ایکستروم نے 14 منٹ 33 سیکنڈ کے فرق سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔