یلاریڈی /5 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکرا گروپ خواتین کو قرضہ جات دینے ڈی آر ڈی او سریندر نے مشورہ دیا ۔ انہوں نے منڈل لنگم پیٹ کے IKP آفس میں منعقدہ چھ منڈلوں گندھاری ، تاڑوائی ، یلاریڈی ، لنگم پیٹ ، نظام ساگر ، ناگی ریڈی پیٹ کے سی سی اور اے پی ایم کے ساتھ اجلاس میں شرکت کرکے مزید کہا کہ بینکوں کے ذریعہ نسواں ندھی مستحق تمام کو دینے کے احکام دئے ۔اور طویل قرضہ جات کو صول کرنیکی تائید کی ۔ انہوں نے مہیلا شکتی ، روزگار ، کلیانہ پر تبادلہ خیال کرنے خود روزگار سے مستحکم ہونے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر اڈیشنل ڈی آر ڈی او مرلی کرشنا ، ڈی پی ایم رویندر راؤ ، آر ایم کرن اے پی ایم راجندر پرسنا راؤ اور دوسرے موجود تھے ۔
نظام آباد میں 8 مارچ کو قومی لوک عدالت
نظام آباد: 5/مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 8؍ مارچ کومنعقد ہونے والی قومی لوک عدالت میں مقدمات کے تصفیہ کے لیے ایکسائز کورٹ مجسٹریٹ ہری کمار نے پولیس عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوک عدالت کے ذریعے ملزمان کو اپنی وقتی غلطیوں کو درست کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے اور حکام کو ہدایت دی کہ وہ ملزمان کو آگاہ کریں۔ انہوں نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں زیر التواء مقدمات کے بارے میں ملزمان کو مطلع کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ دیوانی، فوجداری، بینک، موٹر وہیکل انشورنس کے مقدمات کا تصفیہ کیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر اے پی پی راجیشتو گوڑ، نظام آباد نارتھ سرکل انسپکٹر سرینواس، ایکسائز سرکل انسپکٹر ملیش، V ٹاؤن سب انسپکٹر گنگا دھر، ماکلور سب انسپکٹر راج شیکھر،اس کے علاوہ اس موقع پر کورٹ پولیس ملازمین نیشان گوڈ ایم اے لطیف، بال کرشنا اور شیام بھی موجود تھے۔