ڈاکو ویرپن کی دختر ودیا رانی بی جے پی میں شامل

,

   

Ferty9 Clinic

کرشنا گری ۔ /23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سیاسی حلقوں میں دلچسپ تبدیلی لاتے ہوئے مہلوک جنگل کے ڈاکو ویرپن کی دختر وجئے رانی نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ کرشنا گری میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ پی ایم کے بشمول دیگر پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے 1000 ارکان نے بھی زعفرانی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ اس موقع پر بی جے پی کے قومی سکریٹری پی مرلی دھر راؤ بھی موجود تھے۔ 29 سالہ ودیا رانی نے کہا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کی بہبودی اسکیمات سے متاثر ہوئی ہیں ۔ اس لئے انہیں پارٹی میں شامل ہونے کی ترغیب ملی ۔ دو سال قبل انہوں نے سابق مرکزی وزیر رادھا کشن سے ملاقات کی تھی ۔ اس کے بعد سے وہ پارٹی میں شامل ہونے کیلئے کوشش کررہی تھی۔