ڈاکٹرس‘مریضوںکے ساتھ خوش اخلاقی کامظاہرہ کریں

   

سدی پیٹ کے ورگل میںریاستی وزیرکے ہاتھوںپی ایچ سی سنٹرکا افتتاح
سدی پیٹ، 23 اکتوبر۔ورگل منڈل میں 1 کروڑ 56 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ نئے پرائمری ہیلتھ سینٹر (PHC) کا افتتاح ریاستی وزیر برائے محنت، روزگار، فیکٹریز، معدنیات اور ضلع انچارج وزیر گڈّم ویویک وینکٹ سوامی نے انجام دیا۔افتتاحی موقع پر وید پنڈتوں کی موجودگی میں پوجا پروگرام منعقد کیا گیا اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح عمل میں آیا۔اس موقع پر ضلع کلکٹر کے۔ ہیمواتی، آر۔ڈی۔او چندرکلا، ڈی۔ایم اینڈ ایچ۔او دھن راج، اے۔سی۔پی نرسملو، محکمہ صحت کے عملہ اور عوامی نمائندے شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورگل پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ایک ڈاکٹر سمیت چھ ملازمین کی منظوری دی گئی ہے۔ ریاستی حکومت نے عوام کو علاج میں کسی قسم کی دقت پیش نہ آئے اس کے لیے نئے پی۔ایچ۔سی کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریضوں سے خوش اخلاقی سے بات کریں تو آدھی بیماری خود بخود کم ہو جاتی ہے۔ وزیر نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ورگل پی۔ایچ۔سی کو ضلع کا مثالی (رول ماڈل) ہیلتھ سینٹر بنانے کی سمت کام کریں۔