ڈاکٹرسید شاہ اسماعیل پیرحسینی رضوی ؒکی خدمات تادیرشمس وقمر

   


رہیںگی،ممتاز علماء کرام اورمشائخ عظام کے تعزیتی اجلاس سے خطاب

کرنول۔جنوبی بھارت کی علمی وروحانی شخصیت حضرت العلامہ الحاج ڈاکٹر سید شاہ اسماعیل پیرحسینی رضوی قادری شرفی رحمہ اللہ سابق سجادہ نشین طاہرگلشن و متولی جی بی مسجد کی دینی،علمی و روحانی خدمات نہ صرف بھارت بلکہ ساری دنیائے علم وعرفان میں ممتازوانفرادی مقام ومرتبہ کی حامل وضعدار شخصیت اور تمام مذاہب میں ادب و احترام اور عزت وقدر کی نگاہوں سے دیکھے جاتے تھے۔ تہجد گذاری، زہدورع،تقویٰ وتوکل اورہمیشہ ذکرِاِلہی حضرت علیہ الرحمہ کے اوصافِ حمیدہ و شخصیت کا خاصہ رہا ہے ۔وہ اپنے آباء و اجدادکی جیتی جاگتی تصویر ومثال تھے۔ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈہیلتھ آفیسرہونے کی بناء پرجس مقام پربھی ملازمت کیلئے تعیناتی عمل میںآتی وہاں پرایک مسجداوردینی مدرسہ کی بناء رکھناحضرت علیہ الرحمہ کا محبوب ترین دینی وروحانی مشغلہ رہاہے ۔آج بھی کئی ایسے دیہات،مواضعات جہاں پرحضرت کے جانے سے مساجدمیں مسلمان خشوع وخضوع کے ساتھ عبادتِ الہی میں مصروف ہیں۔ڈاکٹر سید اسماعیل پیر حسینی قادری ؒ کے ہزاروں مریدین ومعتقدین اور خلفاء کی بڑی تعداد ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔بیرونی ریاست سے مولانامحمدمحسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مولوی کامل جامعہ نظامیہ،حافظ محمد عبدالخالق انواری نظامی ملتانی قادری مولوی کامل جامعہ نظامیہ،مولانا ڈاکٹر سیدشاہ محمد محمد الحسینی رضوی قادری شرفی المعروف بہ سید محمد پاشاہ قادری سجادہ نشین طاہر گلشن کرنول،الحاج سید منتجب الدین حسینی رضوی قادری شرفی سجادہ نشین حضرتِ سقافؒ نے حضرت اسماعیل پیرحسینی رضوی قادریؒ کی علمی،دینی،ملی سماجی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ حضرت علیہ الرحمہ کی خدمات محتاجِ تعارف نہیں۔وہ عامۃ الناس کے لئے اظہر مِن الشمس ہے۔اس موقع پرمولاناسیدشاہ معروف محی الدین حسینی رضوی شرفی،مولانا سید شاہ معید محی الدین حسینی رضوی قادری شرفی،مولاناسید سیف الدین حسینی رضوی قادری شرفی حاکم محی الدین قادری شرفی،مولاناسید احمدمحی الدین طاہری حسینی رضوی قادری،مولاناڈاکٹرسیدطاہرپاشاہ قادری،سیداطہرپاشاہ قادری، مولانا سیدشاہ یوسف پاشاہ طاہری قادری،سیدشاہ سجاد پاشاہ قادری، علی شیرطاہری قادری، سید حامدپاشاہ قادری،سید احمد محی الدین حسینی قادری،مولانا سید علی پاشاہ قادری شرفی،سید لطیف پاشاہ شرفی،الحاج محمد عبدالضمیربابا طاہری قادری سجادہ نشین،مولانا حافظ محمد عبداللہ باشاہ طاہری قادری،محمد عبدالرحمٰن قادری،محمد چاند محی الدین،محمد عبدالعظیم قادری ودیگر موجود تھے۔بعدنمازعصر ختم القرآن حکیم ،بعدنمازمغرب قصیدہ بردہ شریف تناول تبرک قبل نمازعشاء چادرگل،فاتحہ خوانی،صلوۃ وسلام اور رقت آمیزدعاء کی گئی۔