ڈاکٹرس ، سوشیل ورکرس اور پولیس پر حملے

   

اندور۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کورونا وائرس وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جاری کوششوں میں رکاوٹیں پیدا کرتے ہوئے برہم عوام نے ڈاکٹرس ، سوشیل ورکرس اور پولیس کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے۔ عوام کا کورونا وائرس ٹسٹ کروانے کیلئے پہونچنے والی ٹیموں پر حملہ کیا جارہا ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں ۔ مدھیہ پردیش ، بہار ، کرناٹک ،تلنگانہ ، مہاراشٹرا ، اترپردیش سے اس طرح کے حملوں کی اطلاع مل رہی ہے۔ بہار میں پولیس اور میڈیکل عملہ پر مونگیر ٹاؤن کے عوام نے حملہ کردیا۔ یہ ٹیم مشتبہ افراد سے نمونے حاصل کرنے کیلئے وہاں پہنچی تھی۔ بنگلورو میں بھی وائرس ٹسٹ کرنے والے عملہ کو زدوکوب کیا گیا۔ شعلہ پور میں ایک شخص پر تبلیغی آدمی کے شبہ میں گروپ نے حملہ کیا۔