ڈاکٹرس اور طبی اسٹاف پر حملے کرنے والوں کو سخت سزائیں اور بھاری جرمانہ کی تجویز : مرکز قانون بنائے گا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ یکم ستمبر (سیاست نیوز) ڈیوٹی ڈاکٹرس اور دوسرے میڈیکل اسٹاف پر حملہ کرنے والوں کو سزا دینے کے لئے مرکزی حکومت نے قانون کا مسودہ تیار کرلیا ہے اور اسے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں منظور کرایا جائے گا۔ مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے یہ بات بتائی۔ انھوں نے کہاکہ ڈاکٹرس پر حملے نظرانداز نہیں کئے جاسکتے۔ مرکزی قانون کے ذریعہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے گی۔ مسودہ قانون کی مرکزی کابینہ میں منظوری سے پہلے اسے عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا اور عوام کا ردعمل معلوم کیا جائے گا۔ مسودہ قانون میں ڈاکٹرس اور طبی عملہ کو بُری طرح مار پیٹ کر زخمی کرنے والے افراد کو 3 تا 10 سال قید کی سزا اور دو لاکھ تا دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا تجویز کی گئی ہے۔