ڈاکٹرس نے ایک خاتون کے گردے سے 55 کنکر نکالے

   

حیدرآباد :۔ اویر گلوبل ہاسپٹلس ، ایل بی نگر کے سرجنس نے اڈوانسڈ انڈوسکوپی کا استعمال اور کم سے کم جراحت کرتے ہوئے ایک 60 سالہ خاتون کے بائیں گردے سے 55 کنکروں کو کامیابی کے ساتھ نکال دیا ۔ ایک صحافتی ریلیز میں یہ بات بتائی گئی ۔ یہ خاتون شدید پیٹ میں درد ، متلی اور قئے ہونے کی شکایت کے ساتھ دواخانہ پہنچی تھی جو گردے کی بیماریوں کی علامتیں ہوتی ہیں ۔ اس خاتون نے مقامی ڈاکٹر سے درد اور ابکائی آنے کا علاج کروایا تھا لیکن اس کے علامات کی وجوہات کی تشخیص نہیں کی گئی تھی ۔ ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے یہ بات کہی ۔ ڈاکٹر پی نوین کمار ، سینئیر یورولوجٹ اینڈ اینڈرولوجسٹ ، اویر گلوبل ہاسپٹلس نے کہا کہ ’ گردے میں موجود کنکری کی وجہ ہونے والے شدید درد کے باعث یہ خاتون بڑی تکلیف میں تھی ۔ ٹسٹس کرنے سے معلوم ہوا کہ اس کے بائیں گردے میں چھوٹے تا اوسط سائز کی کنکریاں موجود ہیں ۔ جس پر ڈاکٹرس نے ان کنکریوں کو نکالنے کے لیے انڈوسکوپک اور کم سے کم جراحت کا پروسیجر انجام دیا ۔ یہ پروسیجر ڈھائی گھنٹے تک چلا اور ہم نے کسی پیچیدگیوں کے بغیر گردے سے تمام کنکروں کو نکال دیا ۔ سرجری کے بعد اس خاتون کو ڈسچارج کرنے سے قبل 48 گھنٹوں تک آبزرویشن میں رکھا گیا تھا اور اس کی صحت پر نظر رکھی گئی جو اطمینان بخش پائی گئی ۔۔