ڈاکٹرس ڈے،سوپر ہیروز کو لکشمن کا خراج

   

حیدرآباد ۔ ڈاکٹرس ڈے کے موقع پرحیدرآباد کے مشہور کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے ڈاکٹرس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ مریضوں کے علاج کے دوران ڈاکٹرس میں کافی صبر کا جذبہ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چونکہ ان کا تعلق ڈاکٹرس کے خاندان سے ہے ،اسی لئے وہ اس بات سے واقف ہیں کہ طبی پیشہ تمام پیشوں میں کافی مقدس ہے ۔لکشمن نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ انہوں نے قریب سے دیکھا ہے کہ ڈاکٹرس کس طرح اپنے علم اور مہارت کا استعمال کرتے ہیں۔لکشمن کے والدین ڈاکٹرس ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ ڈاکٹرس ڈے کے موقع پر ہمارے سوپر ہیروز کو سلام کرتے ہیں اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو نہ صرف اپنی زندگیوں کو خطرہ میں ڈال رہے ہیں بلکہ اس وبا سے لڑنے کے لئے بے تکان کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس بحران کے موقع پر ڈاکٹرس ہم میں امید اور عزم پیداکررہے ہیں۔