ڈاکٹرس کی فرض شناسی سے خدمات قابل ستائش:کلکٹر

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر۔ ساری دنیا کیلئے پریشانی کے باعث و تشویشناک حالات میں کوویڈ 19 سے عوام کی حفاظت کیلئے خدمات انجام دے رہے ڈاکٹر وں کی ستائش کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کریم نگرششانک نے ان کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو نیشنل ڈاکٹرس ڈے کی مبارکباد پیش کی۔ (ڈاکٹر س ڈے ) یوم ڈاکٹر کے موقع پر ضلع کلکٹر نے پر یس نوٹ کے ذریعہ خیالات کا اظہار کیا اور کہاکہ ڈاکٹروں نے کوویڈ 19 کے اس خطرہ میں انسانی زندگیوں کی حفاظت کیلئے خود کو وقف کردیا۔پیشہ طب کی خاصیت ہیکہ تکلیف میں موجود مریضوں کی تکالیف کو دور کرتے ہوئے انکو راحت پہنچانا۔ ڈاکٹروں کی فرض شناسی کے ساتھ خدمات کی انجام دہی انہیں سماج میں خصوصی مقام کے حامل بناتی ہے۔ ڈاکٹروں کی مشکل اوقات میں مضبوطی و ہمت کے ساتھ خدمات کی انجام دہی واقعی قابل تعریف اقدام ہے۔ کورونا مریض کے قریب جانے کیلئے ہر فرد میں خوف کا احساس دیکھا گیا لیکن ڈاکٹروں نے ایسے اوقات میں ہمت کے ساتھ آگے بڑھ ان افراد کا علاج کیا۔ضلع کلکٹر نے اس مقدس پیشہ طب میں خدمات انجام دے رہے تمام افراد کے جذبہ کی ستائش کی۔ انہوں نے کہاکہ ہر فرد کو چاہئے کہ وہ ڈاکٹر اور پیشہ طب کی عزت کریں ۔انہوں نے قومی ڈاکٹرس ڈے کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔