حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ضلع ورنگل کے ہنمکنڈہ کے کملا پور سرکاری دواخانہ میں ایک حاملہ خاتون کا آپریشن کرنے کے بعد پیٹ میں بینڈیج چھوڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری دواخانہ میں ایک خاتون کا آپریشن کرنے کے بعد اس کے پیٹ میں بینڈیج چھوڑ کر اس کے پیٹ پر ٹانکے دے دئیے گئے ۔ چند دن بعد اُس خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر دوبارہ دواخانہ پہنچی تب ڈاکٹروں کو پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں کوئی چیز ہے تب نرس نے ڈاکٹر سے بات کرتے ہوئے خاتون کے پیٹ سے بینڈیج نکالا ۔ اس دوران خاتون کے ٹانکے ٹوٹ گئے جس کے بعد خاتون کی حالت مزید بگڑ گئی تھی فوراً اسے طبی امداد پہنچایا گیا ۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ خاتون کی حالت اب بہتر ہے ۔ خاتون کے رشتہ داروں نے دواخانہ کے ڈاکٹرس کے خلاف لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے شدید احتجاج کیا ۔۔ ش