ڈاکٹرس کی لاپرواہی سےحاملہ خاتون فوت

   

شمس آباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : شمس آباد میونسپل میں واقع سن رائز دواخانہ میں ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ کمار ساکن دبیل گوڑہ مہیشورم منڈل نے بتایا کہ اس کی بیوی 30 سالہ نرملا حاملہ تھی جس کی طبیعت خراب ہونے پر شمس آباد کے سن رائز دواخانہ میں شریک کیا گیا ۔ کمار نے بتایا کہ دواخانہ میں شریک کرنے کے بعد خاتون کی طبیعت مزید بگڑ گئی جس کی اطلاع ڈاکٹرس کو دینے کے باوجود ڈاکٹرس نے لاپرواہی برتی جس کے نتیجہ میں اس کی بیوی فوت ہوگئی ۔ افراد خاندان نے دواخانہ میں ہنگامہ آرائی کی جس پر پولیس کو طلب کرلیا گیا جس کے بعد نعش کے ساتھ افراد خاندان دواخانہ کے روبرو احتجاج کرنے لگے ۔ کمار نے ڈاکٹرس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی ۔ پولیس نے حالات کو قابو میں کیا اور احتجاجیوں کو مناسب کارروائی کا تیقن دیا ۔ جس پر احتجاجیوں نے اپنا احتجاج ختم کرلیا ۔۔