ڈاکٹرس کی لاپرواہی سے خاتون ڈنٹسٹ کوما کا شکار

   

متاثرہ کے بھائی کی شکایت پر فلم نگر پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد : /30 نومبر (سیاست نیوز) ڈاکٹرس کی مبینہ لاپرواہی کے ایک واقعہ میں خاتون ڈینٹسٹ کوما کا شکار ہوگئی ۔ یہ واقعہ ایک خانگی دواخانہ کے ڈاکٹرس کی جانب سے دیئے گئے غلط انجکشن کا نتیجہ بتایا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں فلم نگر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔ متاثرہ ڈاکٹر مریم سید حافظ جو شیخ پیٹ کی ساکن ہے 22 نومبر کو شدید پیٹ کے درد کے نتیجہ میں وہ او یو کالونی میں واقع خانگی کلینک گئی تھیں ۔ مریم کے افراد خاندان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے دواخانہ کے ڈاکٹر کو آگاہ کیا تھا کہ انہیں ایموکسیسلن اور پینسلین سے الرجی ہے، جو اینٹی بائیوٹکس کے گروپ میں آتے ہیں۔ اگرچہ آگاہ کیا گیا تھا وہاں کے ڈاکٹر نے مونو سیف کا انجیکشن دیا، جس کے بعد مریم کی جلد پر ریکشن ظاہر ہوا اور ہونٹوں کا نیلا پڑ جانا شروع ہوگیا۔ ڈاکٹر نے یہ دیکھ کر فوری طور پر ایویل اور ہائیڈروکارٹ کے انجیکشن دیئے، جس کے بعد مریم کی طبعیت مزید بگڑگئی اور کوما میں چلی گئی ۔ مریم کے بھائی سید حافظ نے اپنی شکایت میں الزام لگایا کہ دواخانہ کے ڈاکٹروں نے فوری طور پر طبی امداد پہنچانے کے بجائے مریض کو بذریعہ آٹو گچی باؤلی میں واقع ایک دواخانہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے لڑکی کو وینٹی لیٹر لگادیا ۔ شکایت کی بنیاد پر، فلم نگر پولیس نے بی این ایس کی دفعہ 125 کے تحت کیس درج کیا ہے۔ ب