ڈاکٹرس کی لاپرواہی سے کرنول میں صرف دو دنوں میں 25 اموات

   

کرنول : کرنول گورنمنٹ جنرل ہاسپل میں زائد از 25 کورونا مریض جو وینٹیلیٹرس پر تھے ، ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے کیونکہ ہاسپٹل انتظامیہ بھی انہیں بروقت آکسیجن کی سربراہی کرنے میں ناکام رہا ۔ حکومت کی ناکامی اور لاپرواہی کی وجہ سے کرنول میں اب کووڈ ۔19کیسیز بڑھتے جارہے ہیں ۔ اس دوران جناب احمد علی خان صدر ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کرنول اور صدرنشین مائناریٹی ڈپارٹمنٹ اے پی سی سی اور رکن اے آئی سی سی نے مطالبہ کیا کہ لاپرواہی اور غفلت برتنے والوں کے خلاف فوری فوجداری معاملات درج کئے جائیں ۔