ڈاکٹرس کی لا پرواہی سے خاتون فوت

   

حیدرآباد۔ 2 جنوری (سیاست نیوز) ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی سے ایک خاتون فوت ہوگئی۔ پرانے شہر کے علاقہ کالا پتھر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ کالاپتھر پولیس ذرائع کے مطابق 28 سالہ ریشما بیگم جو اسلام پورہ بستی شمس آباد علاقہ کے ساکن عبدالعلی کی بیوی تھی، 16 ڈسمبر کے دن ریشما بیگم کو کالا پتھر کے ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا اور 17 ڈسمبر کے دن خاتون کا فیملی پلاننگ آپریشن کیا گیا اور 18 ڈسمبر کے دن ڈسچارج کردیا گیا۔ گھر پہنچنے کے بعد ریشما کی طبعیت مزید بگڑ گئی اور خاتون کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں ڈاکٹرس کی مبینہ لاپرواہی کا انکشاف ہوا جس کے بعد خاتون کو دوسرے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ کنچن باغ علاقہ میں واقع اس ہاسپٹل میں خاتون علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ ڈاکٹروں پر الزام ہے کہ فیملی پلاننگ آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے لاپرواہی کی۔ ریشما بیگم 4 بچوں کی والدہ تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع
گچی باولی میں سڑک حادثہ سافٹ ویر انجینئر ہلاک
حیدرآباد۔ 2 جنوری (سیاست نیوز) گچی باؤلی کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں سافٹ ویر انجینئر ہلاک ہوگیا۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 30 سالہ روہت ریڈی جو ٹی این جی اوز کالونی علاقہ کے ساکن مینہ ریڈی کا بیٹا تھا جو کل رات دیر گئے ڈیوٹی سے مکان واپس ہو رہا تھا کہ ویرو سرکل اور ٹرپل آئی ٹی کے درمیان ایک کار کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔ ع
پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع