ڈاکٹرس یومیہ 10 منٹ سوشیل میڈیا پر شعور بیدار کریں

   

تھرواننتاپورم 21 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) عوام کو فرضی میڈیکل نیوز سے خبردار کرنے انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کیرالا نے ڈاکٹرس سے کہا ہے کہ وہ یومیہ 10 منٹ سوشیل میڈیا پر صرف کرتے ہوئے عوام میں مستند طبی اطلاعات عام کریں۔ ڈاکٹر آر سی سی کمار صدر نشین ڈیجیٹل آئی ایم اے کیرالا نے کہا کہ اسوسی ایشن نے یہاں ایک ہیلت پارلیمنٹ بنائی ہے جس میں ڈاکٹرس سے کہا گیا ہے کہ وہ درست طبی معلومات عام کرنے سوشیل میڈیا پر سرگرم رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے زیادہ سے زیادہ ڈاکٹرس کو اس میں شامل کرنے ان سے کہا ہے کہ وہ یومیہ 10 منٹ اس کام کیلئے نکالیں۔