گلبرگہ 2اکتوبر : (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )جناب خالد پرواز کنوینر ریاستی کانفرینس آئیٹا گلبرگہ کے صحافتی بیان کے بموجب آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن کی جانب سے شہر گلبرگہ کے ہدایت سنٹرہال میںبروز اتوار بتاریخ یکم اکتوبر 2023کو منعقد کی گئی اساتذہ کی ریاستی کانفرنس میں ریاست میں تعلیمی میدان کیمعروف شخصیت، بیدر شاہین گروپ آف انسٹٹیوشنس کے چیرمن ڈاکٹر محمد عبد القدیر کو ان کی تعلیمی میدان کی سرگرمیوں کے لئے مولانا افضل حسین شکشنہ سیوا اوارڈ پیش کیا گیا۔ موصوف نے اپنے ادارہ جات کے ذریعہ نہ صرف بچوں میں علم کی منتقلی کا کام کیا ہے بلکہ انھیںان کے اخلاق و کردار کے فروغ کے ذریعہ سماج میںمثبت تبدیلی کیلئے سرگرم رہنے کے لئے تیار کیا ہے۔ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔