ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے ملک کوبلندیوں پر پہنچایا

   

تلنگانہ کی عوام آنجہانی وزیراعظم کے مقروض۔رکن اسمبلی محبوب نگرودیگرکا خراج
محبوب نگر۔27دسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ وہ عظیم شخصیت ہیں جنہوںنے ہندوستان کو بلندیوں پرپہنچادا۔ مقامی رکن اسمبلی ینم سرینواس ریڈی نے آج منموہن سنگھ کی وفات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ وہ مستقرمحبوب نگرپر ضلع کانگریس کے دفتر میںمنعقدہ پروگرام سے بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب تھے ۔ اس موقع پر2منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی ۔ رکن اسمبلی نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا ملک ایک عظیم اورباصلاحیت دانشمندسے محروم ہوگیا ہے جو ہمارے ملک کیلئے بڑا نقصان ہے ۔ پی وی نرسمہا رائو جب وزیراعظم تھے تواس وقت منموہن سنگھ وزیرفینانس تھے ۔ انہوںنے کئی ایک اصلاحات کیں اور ملک کو ترقی کی بلندیوںپرلے گئے ۔ اگلے 100سال تک بھی آئندہ کی نسلیں ان کی خدمات کویاد رکھیںگی۔انہوںنے یادکیا کہ تلنگانہ تحریک کے وقت بھی منموہن سنگھ کے ساتھ بہتر تعلقات تھے۔ اگرچیکہ بہت سارے لوگوں نے علیحدہ ریاست کی تشکیل میںرکاوٹیں کھڑی کیں لیکن انہوںن ے حالات کوموافق بنایا اور تلنگانہ کی علیحدگی کا وعدہ کیاتھاجسے پورا بھی کیا۔ عوام کی امنگوں کی تکمیل ہوئی‘ تلنگانہ کے عوام ان کے مقروض ہیں۔اپنے وزارت عظمیٰ کے دور میںنچلے طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے انہوں نے عملی اقدامات کیے ۔ حق تعلیم اورآرٹی آئی جیسے قوانین کے ساتھ سال میںسو دن کا کام دے کران کے مسائل حل کیے ۔ پروگرام میںٹی ایم ایف سی چیئرمین عبیداللہ کوتوال ‘میونسپل چیئرمین آنند گوڑ‘ موڈا چیئرمین لکشمن یادو‘زرعی مارکٹ کمیٹی چیئرپرسن بیکری انیتا‘ ٹی پی سی جنرل سکریٹری ونودکمار‘سراج قادری ‘این پی وینکٹیش ایڈوکیٹ ‘ ایس چندرکمارگوڑ‘ سائی بابا‘ اویس ‘سنجیوریڈی ‘فہیم ‘شموئل ‘ سدھاکرریڈی ‘ کونسلرس ودیگرموجودتھے ۔