ڈاکٹروں پرحملے کے خلاف احتجاج

   

نظام آباد میں کلکٹر اور رکن اسمبلی کو یادداشت
نظام آباد : آل انڈیا میڈیکل اسوسی ایشن کی اپیل پر آج نظام آباد میں ڈاکٹروں نے راجیو گاندھی آڈیٹوریم کے علاقہ میں دھرنا دیا اور ملک گیر سطح پر ڈاکٹروں پر حملے کیخلاف تشویش کا اظہار کیا ۔ بعدازاں ضلع کلکٹر نارائن ریڈی ، رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا کو تحریری یادداشت پیش کی اس موقع پر آئی ایم اے نظام آباد کے صدر ڈاکٹر جیون رائو ، سکریٹری ڈاکٹر وشال ، سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل پرتیما راج ، ڈاکٹر رشید علی کے علاوہ دیگر ڈاکٹر س نے دھرنا میں حصہ لیا ا س موقع پر آئی ام کے صدر ڈاکٹر جیون ریڈی ، سکریٹری ڈاکٹر وشال ، سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل پرتیما راج نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ 19 کی وباء میں ڈاکٹر کی جان کو ہتھیلی میں رکھ کر مریضوں کی خدمت انجام دے رہے ہیں لیکن چند غیر قانونی عناصر گورنمنٹ خانگی دواخانوں کے ڈاکٹروں پر حملہ کرتے ہوئے انہیں ہراساں کررہے ہیں آئے دن اس طرح کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ ڈاکٹرس کا کام مریضوں کا علاج کرنا ہے خود کی جان بچانا ہے مریضوں کی جان نکالنا نہیں ہے لہذا ڈاکٹروں کے تحفظ کیلئے مرکزی اور ریاستی حکومتیں خصوصی قواعد کو نافذ کرتے ہوئے حملہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کوویڈ کے موقع پر جان کو ہتھیلی میں رکھتے ہوئے علاج کے دوران فوت ہونے والے ڈاکٹروں کی فلاح وبہبودی کیلئے اقدامات کرنے اور انشورنس فراہم کرنے کا بھی ڈاکٹروں نے سیاہ بیاچس لگا کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ۔ ان واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹروں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کی خواہش کی ۔