ڈاکٹروں کا کارنامہ، گردن سے الگ سر کو دوبارہ جوڑ دیا

   

Ferty9 Clinic

تل ابیب : اسرائیل میں ایک کار حادثہ کے بعد 12 سالہ لڑکے کا سر اس کی گردن سے الگ ہو گیا تھا اور اسے موت قریب نظر آ رہی تھی، لیکن ڈاکٹروں نے کچھ ایسا کارنامہ کیا کہ بچے کو نئی زندگی مل گئی۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے حیرت انگیز طور پر آپریشن کر بچے کے سر اور گردن کو دوبارہ جوڑ دیا۔ دنیا میں ایسے کم ہی معاملہ دیکھے گئے ہیں جب سرجری کے ذریعہ گردن سے الگ سر کو پھر سے جوڑا گیا ہو۔ ’دی ٹائمز آف اسرائیل‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق کار حادثہ کے بعد لڑکے کی کھوپڑی اس کی ریڑھ کی ہڈی کے اوپر کے حصہ سے نصف الگ ہو گئی تھی۔ اس حالت کو سائنسی زبان میں دو فریقی ایٹلانٹو اوسی سیپیٹل کہا جاتا ہے۔ ایسی حالت میں مریض کی جان بچانا مشکل ہوتا ہے۔ حادثہ کے بعد لڑکے کو ہوائی راستہ سے ہادا ساہ میڈیکل سنٹر لے جایا گیا تھا جہاں اسے ایمرجنسی سرجری کیلئے بھیجا گیا۔ ڈاکٹروں نے دیکھا کہ لڑکے کا سر گردن کے پاس سے تقریباً پوری طرح الگ ہو گیا تھا۔ لیکن انھوں نے بہت احتیاط کے ساتھ سرجری کو کامیاب بنایا اور لڑکے کو نئی زندگی دی۔