ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے ماں اور بیٹا فوت

   

حیدرآباد ۔ 19نومبر ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے عالقہ میں ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی سے ماں اور بیٹا فوت ہوگئے ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 30سالہ سری لتا جو جیڈی میٹلہ علاقہ کے ساکن کرشنا کانت کی بیو ی تھی ، یہ خاتون پیشہ سے خانگی ملازمہ بتائی گئی ہے ، اس خاتون کو ڈیلیوری کیلئے اولڈ بوئن پلی کے ایک ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں اس نے ایک لڑکے کو جنم دیا ۔ تاہم اس دوران ماں اور بیٹے کی صحت بگڑ گئی اور دونوں فوت ہوگئے ۔ سری لتا کے رشتہ داروں نے ڈاکٹروں پر لاپراہی کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف شکایت درج کروائی ۔ بوئن پلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔