ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر تہنیت کی پیشکشی

   

گلبرگہ 12 دسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ارشد میمورئیل ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے جناب سید حکیم سید بارے کو نئی دہلی میں ڈاکٹرئیٹ کی ڈگری سے نوازے جانے پر ان کے اعزاز میںایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر ممتازسماجی خدمت گزار چیف ٹر سٹی اے آئی ایم ای اینڈ سی و کانگریسی قائد جناب ساجد علی رنجولوی ، سینئیر صحافی عزیز اللہ سرمست، سراج وجیہ تیر انداز، مقبول احمد نئیر، شاہ آبادی ، محمد خواجہ گیسو درازمحکمہ تعلیمات، کریم صاحب بی ایس این ایل ، حیدر علی باغبان ، مجیب علی خان ، محمد یوسف حسینی ایچ ایم، قدیر چندا، وسیم شامن، مبین احمد زخم وسیم عارف، بشیر عالم ، زیبا تبسم ، سیدہ صوفیہ عرف منی آپا ، خالدہ باجی اور دیگر افراد موجود تھے ۔ یہ تقریب ایک دن قبل مجیب علی خان میوزئیم اینڈ کلچر سنٹر عقب شاداب فنکشن ہال ،رنگ روڈ گلبرگہ میں منعقد کی گئی ۔