ڈاکٹر احمد تمیم لیگ کرکٹ کمیٹی کا صدرمقرر

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی کرکٹ کی جانی مانی ہستی ڈاکٹر احمد تمیم کودہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن کی لیگ کرکٹ کمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے جبکہ انل پاسی کو کنوینر بنایا گیا ہے ۔اس کمیٹی کے ارکان میں راجیو ملہوترا، گورو ستکار سنگھ سوڈھی، نریندر کمار شرما، سنجیو بالی، انل مہرا اور ونود شرما کو شامل کیا گیا ہے ۔لیگ کے موثر طریقے سے چلانے کے لئے ڈی ڈی سی اے کی سپریم کونسل کے تین ارکان جوائنٹ سکریٹری راجن منچدا اور رکن آلوک متل اور رینو کھنہ کی نشاندہی کی گئی ہے ۔