نئی دہلی: ڈاکٹر ادریس احمد عالمی شہرت یافتہ ادارہ غالب انسٹی ٹیوٹ کے کار گزار ڈائرکٹر منتخب ہو گئے ہیں۔ ڈائرکٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر ادریس احمد نے کہا کہ یہ فیصلہ اس وقت عمل میں آیا کہ ہم سب اپنے ہردل عزیز ساتھی اور ڈائرکٹر رضا حیدر نے انتقال سے دل گرفتہ ہیں۔ میری پہلی کوشش ہوگی کہ رضا حیدر صاحب نے انسٹی ٹیوٹ کے اندر جو خیرسگالی اور ٹیم ورک کا ماحول پیدا کیا اور جس طرح ادب و ثقافت کے اہم ترین لوگوں کو انسٹی ٹیوٹ سے جوڑا وہ سلسلہ بدستور قائم رہے بلکہ اس میں مزید استحکام پیدا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں غالب انسٹی ٹیوٹ کے چیرمین جسٹس بدر درریز احمد، نواب اعمادالدین، پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی، تمام ٹرسٹیز اور تمام عملے کاتہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انھوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے اس اہم ذمہ داری کے لیے منتخب کیا۔