ڈاکٹر امبیڈکر کا یوم پیدائش ،قوم کے خراج پر لاک ڈاؤن کا اثر

   

نئی دہلی ۔14 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند ، وزیراعظم نریندر مودی ، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کی قیادت میں قوم نے آج دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو اُن کے 129 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ تاہم کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث روایتی تقاریب منعقد نہیں کی جاسکی ۔ مہاراشٹرا میں جہاں سے ڈاکٹر امبیڈکر کا تعلق تھا ، ریاستی گورنر بی ایس کوشیاری اور چیف منسٹر اُدھو ٹھاکرے کے ساتھ مختلف قائدین نے پرجوش خراج پیش کیا۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی اور این ڈی اے کے مختلف قائدین نے بھی ملک کے پہلے وزیرقانون کو یاد کیا۔