ڈاکٹر امبیڈکر کو چیف منسٹر کا خراج

   

حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے آج دستور ہند کے معمار ڈاکٹر امبیڈکر کو ان کی برسی کے موقع پر خراج پیش کیا۔ چیف منسٹر نے ملک کیلئے ڈاکٹر امبیڈکر کی خدمات کی یاد دہانی کروائی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کا جو فلسفہ تھا ‘ ان کی جو سوچ تھی اس کے نتیجہ میں ملک کے عوام کو آج بھی جذبہ اور طاقت ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے ڈاکٹر امبیڈکر کے نظریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کئی فلاحی اسکیمات کا آغاز کیا ہوا ہے ۔